لیکن زندگی بھر کا ساتھ کون مانگتا ہے۔۔۔

زندگی میں بہت دفع ایسا ہوتا کہ ہم بہت ساری چیزوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، کچھ چیزیں یا لوگ ہم سے اس وقت ہی چھن جاتے ہیں گویا جب ہم ان کے خیال میں ہی ہوتے ہیں۔
وقت کے پہے آگے بڑھتے ہیں تو ہم کچھ اور چیزوں کے لئے کوشش کر تے ہیں، لیکن ہم اپنی کوششوں میں ناکام تو میں نہیں کہنا چاہتا مگر ہم کامیاب نہیں ہوپاتے۔۔۔
اور  کچھ سلسلوں میں  یہوں ہوتا ہے کہ  چیزوں کا حصول کامیاب ہوجاتا ہے ، وہ بہت نزدیکی تک آجاتی ہیں جن کے ساتھ ہماری امیدیں ہمارے مستقبل کے خواب جھڑ جاتے ہیں، کچھ کنیکنشن بن جاتے ہیں۔۔
پھر کیا ہوتا ہے جب ہم بہت سی ایکسپیکٹیشنز بنا لیتے ہیں ہیں، تو کچھ عرصے میں چیزیں یا وہ لوگ ہم سے وہ بچھڑ جاتے ہیں، کچھ لوگ انہیں بے وفا کہتے ہیں اور کچھ لوگ انہیں کچھ اور۔۔۔
لیکن میرے خیال میں وہ بے وفا نہیں ہوتے۔۔۔۔ہر شخص کا ہر چیز کا آپ کی زندگی بس کچھ مخصوص وقت کے لئےآنا ہوتا ہے، وہ  آپ کی کہانی میں اپنا رول ادا کرنے آتے ہیں پھر واپس کہیں کھو جاتے ہیں، اور کسی اور فلم میں کسی اور کردار سے ساتھ کوئی اور کردار۔۔۔۔
کہتے ہیں کہ کچھ لوگ آپ کا ساتھ نبھانے آتے ہیں اور کچھ لوگ سبق سکھانے۔۔
لیکن زندگی بھر کا ساتھ کون مانگتا ہے۔۔۔
ہم تو صرف اتنا چاہتے ہیں، کہ بس اتنی دیر ہمارے سامنے رہا جائے جب تک یہ آنکھیں دیکھنے کی طاقت رکھتی ہیں،
اور تب تک ہم  سے گفتگو کا تعلق رکھیں جب تک یہ کان سن نے کی سکت رکھتے ہیں۔
غرض صرف تب تک تعلق رکھیں جب تک سانس کا سلسلہ جاری ہے۔۔
پھر آپ جانیں آپ کا خدا جانے۔۔۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these

No Related Post