میں اور دوکاندار

دوکاندار؛ بھائی یہ  چیزآ پ کو ملیگی 1200 کی.
میں؛ انکل اتنی تو اس کی قیمت نہیں لگتی..
دوکاندار؛ بھائی آپ چیز بھی تو دیکھیں، کوالٹی دیکھیں.
میں؛ مجھے کوالٹی پر کوئی اعتراض نہیں بس قیمت مناسب نہیں..
دوکاندار؛ چلو بھائی ایسا کرو 1100 دے دو..
میں؛ نہیں یہ بہت زیادہ ہے، میں اسٹوڈنٹ ہوں..
دوکاندار؛ چلو بھائی ایسا کرو نا میرا نہ آپ کا 1000 روپے دے دیں،
بس یہ میں زبان دے گیا ہوں مزید گنجائش نہیں..
میں؛ انکل دیکھیں یہ بہت زیادہ ہے،
دوکاندار؛ بھائی چیز بھی تو دیکھو، پوری مارکیٹ میں دیکھ لو یہ چیز نہیں ملیگی..
میں؛(دل ہی دل، کیا کمپنی نے آپ کے لئے ہی بنائی ہے صرف) چلو رہنے دیں انکل، آپ کا ٹائم ضائع کیا اس کے لئے معذرت..
دوکاندار؛ ارے بھائی ادھر تو آو… آپ بتاو کتنا دوگے..
میں؛ چلیں چھوڑیں انکل، میں بتاءونگا تو آپ غصہ آجائے گا..
انکل : (اپنا چشمہ ٹھیک کرتے ہوئے، نہیں بیٹا مجھے غصہ نہیں آتا 1990 سے یہ دوکان چلا رہا ہوں.. آپ بتاو تو صحیح..
میں : میں نہیں چاہتا انکل آپ کا ریکارڈ ٹوٹ جائے…
دوکاندار؛ بتا تو دیں.. میں؛ میرے پاس 500کی گنجائش ہے…
. ….وقفہ… مکمل خاموشی…
دوکاندار؛ پیک کر کے دوں یا ایسے ہی لے جائینگے…….
. ختم شد
Facebook Comments

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these

No Related Post