میں نے یورپ میں کیا سیکھا ؟ یوم مذدور اور ہم

یورپ کے بارے میں جتنا سنا اور جتنا پڑھا وہ سب تھوڑا تھوڑآپھیکا لگا،اس وقت جب میں نے خود اپنی آنکھوں سے کچھ چیزیں دیکھنا شروع کیں،چونکہ میں شاید جس معاشرے سے نکلا وہاں یہ ہی آوازمیرے کانوں کے ذریعے میرے سسٹم میں اپلوڈ کی جاتی رہیں کہ وہ بے حیا ہے،کافر ہیں ہمارے ملک کے دشمن ہے مزہب کے دشمن ہیں، اور وہ بے شمار چیزیں جوکسی بھی حدتک ان کی برتری کو ماننے کے لئے آپ کے ذہن میں خالی جگہ نہیں چھوڑتی

،
میرا اس دفتر میں یہ پہلا دن تھا اور مرکزی دفتر سے اندر داخل ہوا توباقی ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ گیا،مجھے یہ امید تھی کہ کوئی چپڑاسی،چھؤٹو،ماما،لالا آئے ئگا اور میرے سامنے پانی پیش کریگا پھر مجھ سے چاہے کا پوچھےگا۔لیکن میں آنکھیں ٹم ٹماتا رہا اور کوئی نہ آیا اور اپنی انا کی جنگ میں خود یہ گوارا بھی نہیں کیا کہ خود جاکہ پانی پیوں کیونکہ میری سوچ مجھے بار بار کہر رہی تھی کہ یہاں مہمانوں کی کوئی قدر نہیں نہ کوئی چائے کا پوچھتا ہے نا کوئی پانی کا اور میں اپنی انا کو نیچے دیکھانے کے بجاے پیاسے رہنے پر ترجیح دی،

پھر اس باریک داڑھی والے نوجوان نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگرآپ کا چاہے پینے کا موڈ ہے تو سامنے رکھی ٹیبل پے جایئں اور اپنی مرضی کی چاہے بنا کے پی لیں۔
وقت آگے بڑتا رہا اور میں مختلف مشاہدات سے گزرتا رہا اور مجھے پھر اس بات کا یقین ہوا کہ یہ قوم اپنے سارے قوم خود کرنے پریقین رکھتی،یہ صفائی کے لئے ماما،چاہے بنانے کے لئے لالا،فائل اٹھانے کے لئے بچل کو نوکریاں نہیں دیتی پھر ایک دم یاد آیا کہ یہ تو میرے مزہب نے سکھایا ہے ”جوکام خود کرسکو،اس کے لئے کسی اور کو مت کہو”۔

آج دنیا بھر میں یوم مذدور منایا جارہا ہے،بحثیت قوم ہم جس بے صبری سے ان چھٹیوں کا انتظار کرتے ہیں کے شائد ہی کسی اور چیز کا کرتے ہوں اور میرے جیسے بے شمار نوجوانوں کو آدھی زندگی تک یہ علم ہی نہیں ہوا کہ یہ چھٹی کس خوشی میں ؟ مثال کے طور پر میرے لیے یہ بات ہمیشہ سے ایک عجیب سوال کی طرح رہی کے اور یوم کشمیر کی چھٹی منانے سے ایک عام کشمیری کی زندگی پر کیا اثر پڑیگا ؟

خیر ان سوالوں کے جواب ڈھونڈنے لگا تہ میری بقیہ آدھی ذندگی یہ ہی سوچتے کٹ جایئگی اور میرے سپنے ادھورے رہے جاہینگے

یوم مزدور منانے سے ہماری ذندگی پے کیا اثر پڑیگا سوچیئے گا ضرور

 

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these

No Related Post