بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایسی باتیں پڑھنے کو سامنے آتی ہیں کے نگیٹو لوگوں سے دور رہیں، وہ ہر چیز سے کیڑے نکالتے ہیں، منفی سوچ ہوتی ہے ہر چیز میں اور مایوسی پھیلاتے ہیں، بچے رہیں ایسے لوگوں سے اور بہت ساری ایسی باتیں۔
یہ سب پڑھتا ہوں ،دیکھتا ہوں لیکن میں اس سے متفق نہیں کرپاتا شاید اس لیئے کہ میں ان سب کو سن سن کر بڑھا ہوا ہوں اور یہ یقین ہوگیا ہے کہ دوسرے کی منفی سوچ یا تنگ نظری آپ پر اثر انداز نہیں ہو سکتی جب تک آپ کو اپنے اوپر بھروسہ نہ ہو۔
اب جب ایسی باتیں پڑھتا ہوں کہ ایسے لوگوں سے دور ہوجائیں یا فاصلہ رکھیں میں اسے قبول نہیں کرتا نہ ہی اس نظریے سے اتفاق کرتا ہوں ۔ اب یہ تو یہ سوچ آتی ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہمارے ان سے فاصلے بڑھانے سے ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی رک جائے یا جو ان کو ملنے والا موقع جو ان کو مثبت سوچ کی طرف لے جائے وہ ہمارے پیچھے ہٹنے سے دور ہوجائے۔
اگر واقعی میں مضبوط ہیں اور آپ کا بھروسہ اپنے اوپر ہے تو ایسے لوگوں سے دور مت ہوں ان کے ساتھ کام کریں ،آہستہ آہستہ وہ چونکہ درخت نہیں انسان ہیں تو اپنی جگہ سے ضرور ہٹئنگے اور تبدیلی یقینی طور پر ممکن ہوگی، ان سے دور مت بھاگیں لیکن اگر ابھی تک آ پ کو اپنے اوپر مکمل بھروسہ نہیں ہے تو پہلے فاصلہ رکھیں اور اپنے آپ کو مضطوط بنایئں۔