شاپنگ مالز کے تین فائدے

میں یہا ں اکثر یہاں آتا رہتا ہوں، میں نے ایک دفعہ پھر رکشے سے باہر سر نکال کر کراچی کے سب سے بڑے شاپنگ مال کو دیکھا۔

 

میں نے حیرا ن ہوکر رکشے ڈرائیور سے پوچھا بھائی یہ تو اتنی مہنگی جگہ سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا یہاں آکر؟
وہ کہنے لگا ڈاکڑ صاھب ( ابھی تک یہ معلوم نہیں اس نے مجھے ڈاکٹر کیوں کہا)

 

آپ کو پتا ہے ان شاپنگ مالز کے ہم غریب لوگوں کو تین بڑے فائدے ہوئے،

 

میں پوچھتا اس سے پہلے ہی اس نے بتانا شروع کردیے۔۔

 

پہلا فائدہ یہ ہو ا ، آپ کو تو پتا ہے نہ کراچی میں گرمی کتنی زیادہ ہوتی ہے ان شاپنگ مالز کے بننے سے ہمیں یہ فائدہ ہوا کے ہم کو مفت اے سی کی ہوا مل جاتی ہے بس جس ٹائم تھک جائو ادھر شاپنگ مال میں آو تھوڑا گومو پھرو ٹھنڈی آو کھائو چلے جائو۔

 

میں نے حیران ہو کے واہ۔۔

 

اور دوسرا فائدہ۔۔۔

 

دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ آپ کو تو پتا ہے ہم صبح رکشے میں گھر سے نکلتا ہے پھر شام کو گھر جاتا ہوں اور میرا گھر بھی تو بہت ہے تو جس ٹائم بھی لیٹرین کی ضرورت ہوتی ہے یہا ں پر آجاتے ہیں کام کا کام بھی ٹھنڈی ہوا بھی، کون اتنی عالیشان جگہ پر ایسے کام کرنے کے لئے مفت میں چھوڑیگا، مسجد والے لیٹرین کے بھی وہ لوگ دس روپے لیتے ہیں۔

 

میں ابھی حیرت میں ہی تھا کہ اس نے تیسرا فائدہ شروع کر کے میری حیرت ختم کردی ۔۔

 

 

صاحب اس کا تیسرا فائدہ یہ ہوا کہ پہلے میری گلی کے لڑکے کالج کے سامنے دھوپ میں کھڑے ہوکر لڑکیاں تاڑ تے تھے اور بہت دفع بے عزت بھی ہوئے ۔۔۔اب یہ لوگ شاپنگ مال میں آکر ٹھنڈے
اے سی میں بیٹھ کر یہ کام کرتے ہیں۔

 

وہ مسلسل ہنس رہا تھا،

 

میں نے کہا بس بھائی مجھے یہاں پر اتاردو ، اس نے  سر باہر نکال کر دیکھا تو سامنے بھی ایک شاپنگ سینٹر تھا، اس سے پہلے کہ وہ مجھے کہتا میں نے کہا میری یہا ں پر میٹنگ ہے ۔۔۔

 

وہ ہنستے  ہنستے کہ گیا”

 

صاحب نہیں ہے کوئی چیز بے کار قدرت کے کارخانے میں،
حصہ ہے غریب کا ہر خزانے میں”
 

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these

No Related Post