صرف آلو ہی کیوں؟

آپ چاہیں دنیا گھوم لیں بہترین سے بہترین بستر میں سو لیں،لیکن جو نینداپنے  کے گھر کے فرش پر یا پلنگ پر آتی وہ شاہد ہی کہیں آتی ہو،میں بلکل دو مہینے کے مسلسل سفر کے بعد گھر میں اسی طرح سویا تھا،  دھوپ  شدت جب  تیز ہوئی تو مجبوراََ اٹھنا ہی پڑا۔ جب آنکھ کھلی تو احساس ہوا کے سارے بچے سکول پر چلے گئے ہیں اور بڑھے اپنے اپنے کاموں پر روانہ ہوگئے ہیں، اور صرف میں ہی گھر میں رہ گیا ہوں۔ والدہ نے حکم دیا کہ بھائی بازار سے ساری چیز یں لیکے آگیا ہے لیکن صرف آلو لینا بھول گیا ہے۔
تم ایسا کرو بازا ر جاؤ اور جلدی سے آلو لیکر آؤ کیونکہ مہمانو ں نے آنا ہے،
ٹھیک ہے جی حکم ملا  تو  حکم کی تعمیل شروع کی گئی، میں نے منہ پر تھوڑا سے پانی مارا اپنی پرانی سائیکل جو مٹی ذدہ ہوگئی تھی اس پر کپڑا مارا اور اس پر بازا ر کی جانب رواں ہوگیا،
پندرہ منٹ کے مسلسل ہینڈل مارنے کے بعد میں سبزی مارکیٹ میں پہنچ چکا تھا،
چونکہ صبح صبح کا ٹائم تھا اور مارکیٹ میں کافی رش تھا،
چونکہ میں اس مارکیٹ میں بہت کم ہی آتا ہوں تو بازار کے رہیڑی بانوں اور دکانداروں کے لئے میں ایک نیا گاہک تھا،
کچھ دن باہر رہنے کے بعد میری رنگت اور وزن میں فرق آگیا تھا،
اس حصاب سے جب تک میں منہ کھولتا تب تک سارے لوگ مجھے پردیسی بابو سمجھ کر ٹھپنے (مہنگی دام چیزیں بیجھنے) کے لئے  اپنے نشانے طان رہے تھے،
میں اپنے مقصد پر فوکس کرنے میں مشغول تھا۔۔۔
میر ا مقصد کیا تھا۔۔۔۔۔۔؟
جی ہاں میرا مقصد آلو تھا اور صرف آلو آپنے صہیح پہچانا بلکل۔۔۔شاباش۔
آلو کی ریڑی بلکل سامنے تھی میں نے اس کی طرف بڑھا جیسی ہی میں نے آلوکی طرف ہاتھ بڑھا۔
(میرے آلو کی طرف ہاتھ بڑھنے کے منظر کو سلو موشن میں دیکھنے کی کوشش کریں، جی بلکل اسی طرح)
اسی دوران ساتھ والی ریڑی سے ایک شخص اپنے دونوں ہاتھوں میں ٹماٹر لیکر آگے بڑھا۔
اور بلکل میرے چہر ے کے سامنے لے آیا کہ جناب ٹماٹر خرید لو  ٹماٹر خرید لو۔۔آلو بہت خراب ہیں ٹماٹر خریدلو،
میں نے غور سے دیکھا تو ٹماٹر کے اوپری حصے پر موجود کیڑا اندر سے سر باہر نکالے مجھے غور سے دیکھے جارہا تھا۔
میں ٹماٹر والے شخص سے جان چھڑا کے آلو کی طرف بڑا تو ایک اور شخص (بلکی شکتی کپور کی طرح  اسی کے انداز میں آگے بڑا)  اس کے ہاتھ میں آدھے کچے اور آدھے پکے گاجرہیں،
اس نے کہا ارے ببوا  صرف آلو کیوں گاجر کیوں نہیں؟، گاجر کا کیا قصور ہے گاجر بھی خریدو، میں کا جنا ب میر ا گاجر خریدنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے،
اس کو پیچھے دھکیلا تو ایک اور شخص  شتروگن کے انداز میں آگے بڑھا اور گرج دار آواز میں بولا ابے تم اگر صرف آلو ہی خریدوگے تو گھوبی کا  کیا ہوگا، اس کے لئے کون آواز اٹھائگا،کیا تم بھی اس آلو والی ریڑی کے ایجنٹ ہو، چھوٹے آلو تو تمہیں نظر آتے ہیں لیکن اتنی بڑی گھوبی تمہیں نظر نہیں آتی آخر کیوں، کیوں آخر کیوں؟
میں خاموش رہا اور ایک مرتبہ آلو کی طرف بڑھ گیا،
اس دفعہ میں کامیابی سے آلو تک پہنچ گیااور آلو خرید لیا اور باقی سارے فروش مجھے بری نظروں سے دیکھ رہے تھے۔
ابھی میں آلو لیکر نکلا ہی تھا کہ اچانک ایک سبزی فروش دوڑتاہوا آیا اور سیدھا میرے دامن پکڑ کر بیٹھ گیا، میں جانے چھڑانے کی کوشش کی لیکن اسنے بہت سختی سے میری قمیض کے دامن کو پکڑ لیا تھا اور روتے ہوئے بھولا بھائی صرف آلو کیوں؟ باقی سبزیوں سے اتنی ذیادتی کیوں ؟
اتنی ڈسکرمنیشن کیوں؟ تمہیں آخرت کا خوف نہیں؟
میرے کدو کون خریدیگا۔۔۔۔۔۔؟
میں  ایک دم چیکھا۔۔۔۔
اف خدایا۔۔۔۔۔سب سبزی فروش دوڑ ہو کے کھڑے ہوگئے،
میں  ساتھ کھڑی ریڑی پر چڑھ گیا اور انے سے مخاطب ہو کے کہنے لگا۔
کہ جناب میری ضرورت،میرا شوق صرف آلو ہی اور مجھے صرف وہی خریدنا تھا، ساری سبزیوں کا ذمہ میں نے نہیں لیا، اگر آپ نے اپنی سبزیاں فروخت کرنی ہیں تو صرف ان کی تعریف کریں آلو کی برائی کر کے آپ کی سبزیوں کی کوئی عزت نہیں بڑھنی،اور یہاں ہر شخص اپنے شوق اور  ذوق کے حصاب سے کام کرتا ہے اور اگر آپ کو اپنی سبزی فروخت کرنی ہے تو اپنی ریڑیوں پر ان کے حق میں تعریفی کلمات لکھ کے لگاہیں ناکہ آلو کی ریڑی پر آلو کے خلاف نعرے لگا کر، اپنی بات ختم کرنے سے پہلے میں نے انہیں ایک چھوٹا قصہ سنایا۔
ایک شخص تعجدکی نماز کے بعد دعاکرنے لگا کہ اے اللہ تو دیکھ رہا ہی میں تعجد میں تمہاری عبادت کر رہا ہوں باقی سارے لوگ سور ہیں تو میری ساری نیک مرادیں پوری فرما، اسی دور ان ساتھ سویا ایک شخص چادر سے سر باہر نکال کر بولا محترم اپنے لیئے دعاہیں کریں ہماری چغلیاں نہ لگاہیں ..
یہ کہہ میں اپنی سایئکل پر باہر نکلا تو میرے ساتھ ہی اور شخص ٹماٹر خریدنے کے لئے بڑھا تھا ایک مرتبہ پھر بازار میں آوازیں آنے لگیں کے صرف ٹماٹر ہی کیوں۔۔
میں اپنی ساہیکل پر ہیڈ فوں لگا کہ گھر کی طرف روانہ ہو اور یہ سوچتا رہا یہ سبزی مارکیٹ بھی شاید پاکستان کی طرح ہے۔

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these

No Related Post