امریکی صدر 13اگست کو پاکستان آئینگے

امریکی صدر 13اگست کو پاکستان پہنچے گے، ذرائع کے مطابق امریکی صدر 13اگست براستہ روڈ کابل سے کوئٹہ پہنچے گے جہاں انکا استقبال بلوچستان کے وزیر اعلی کرینگے، ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکی صدر 2مصروف دن بلوچستان میں گزارینگے جس کے دوران وہ پہلے دن مختلف عوامی وفود سے ملینگے جس کے بعد وہ جشنِ آزادی کی تقریب کے سلسلے میں اگلے روز گوادر جائینگے جن کے ساتھ بلوچستان صوبہ گورنر اور دیگر وزرا شرکت کرینگے۔

ہمارے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ امریکی صدر براستہ بہری جہاز سندھ کے وسطی ضلع ٹھٹہ جائنگے جہاں پروہ پہلے لال شہباز کے مزار پر حاضری دینگے اور اس کے بعد وہ وہاں سے تھر جائینگے جہاں پر وہ تھر میں جاری عالمی فارمولا ون ریلی کی فائنل تقریب کے مہمان خاص ہونگے اس تقریب میں ان کا ساتھ سندھ صوبہ کے وزیراعلی سائیں قائم علی شاہ ہونگے۔

ہمارے ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی کے امریکی صد رتھر سے خیبر پختونخوا روانہ ہونگے جہاں وہ ایک مصروف دن بنوں میں گزارینگے ہمارے ذرائع نے یہ بھی معلومات دی ہے کہ بنوں سے واپسی پر امریکی صدر پشاور کی قصا خوانی بازار میں کہوا کی دعوت میں شرکت کرینگے۔

ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ امریکی صدر اسلام آباد میں جاری عالمی کانفرنس برائے روبوٹک ٹیکںنالوجی میں بھی شریک ہونگے۔جہاں پر وزیر اعظم پاکستان سے چائے کے وقفے میں انکی ملاقات متوقع ہے۔

اس سے پہلے کہ ذرائع امریکی صدر کے دورے کی مزید معلومات دیتے ان کے بجلی چلی گئ، ان کے آخری الفاظ یہ تھے کے دورے کی تاریخ تو کنفرم ہے لیکن ہمارے ذرائع سن نہیں بتاپائے کہ وہ کس سال آئینگے۔ امید ہے آپ بھی یہ پڑھ چکے ہونگے اور تھوڑے بہت خوش بھی ہوئے ہونگے ،اور اگر ابھی تک آپ کے پاس بجلی ہے تو خدا کا شکر کریں اور موبائل چارج میں لگا کر سوجائیں کیو نکہ کیا پتا کل بجلی ہو نہ ہو۔

گڈ نائیٹ

قیصر رونجھا

About the Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these

No Related Post